کولکاتا 28 مئی۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کی لائف لائن کہلانے والی میٹرو بالآخر دو ماہ کے لاک ڈاو¿ن کے بعد جمعرات کے روز چل پڑی ہے۔ تاہم فی الحال اسٹاف اسپیشل میٹرو چلایا گیا ہے۔ میٹرو ریل کوی سبھاش اور نواپاڑہ سے روزانہ صبح دس بجے کھلے گی اور شام چار بجے دونوں اسٹیشنوں پر واپس آئے گی۔ صرف میٹرو ملازمین ہی اس کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔ہر ایک کو ماسک پہننے کا پابند کیا گیا ہے اور ساتھ ہی جسمانی فاصلہ کا خیال رکھنے کو بھی کہا گیا ہے۔ میٹرو ریلوے کے چیف تعلقات عامہ افسر اندرانی بنرجی نے کہا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے عام لوگوں کے لئے میٹرو سروس شروع کردی جائے گی۔ ضروری انفراسٹرکچر مینجمنٹ اور دیکھ بھال کے لئے اسٹاف خصوصی میٹرو چلایا جارہا ہے جو لوگوں کے لئے میٹرو شروع کرنے سے پہلے ضروری ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا حکم مرکزی حکومت جاری نہیں کرے گی تب تک کولکاتا میٹرو سروس عام لوگوں کیلئے بند رہے گی۔
Comments are closed.