Take a fresh look at your lifestyle.

ریاستی حکومت کولکاتا میٹرو شروع کرنے کےلئے تیار

کولکاتا،4،ستمبر: ریاستی حکومت کورونا انفیکشن کے مابین پانچ ماہ سے بند کولکاتا میٹرو سروس شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔کولکاتہ میٹرو مسافروں کو سفر سے پہلے بکنگ کی سلاٹ لینا ہوگی۔ کولکاتا میٹرو ریل نے گوگل پلے اسٹور پر ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے۔ میٹرو پر سفر کرنے والے مسافروں کو اسے اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ پر ڈاو¿ن لوڈ کرنا ہوگا اور اس کےلئے ٹریول سلاٹ بک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں رنگین کوڈکت ٹوکن ملے گا۔ اس ٹوکن کولینے کے بعد ہی اسٹیشن کے اندر داخلے کی اجازت ہوگی۔اس کا کام مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، کولکاتا پولیس اور کولکاتا میٹرو کے ذریعہ عمل میں آئے گا۔ جن کے پاس اسمارٹ کارڈ نہیں ہے وہ بھی اس ای پاس کوحاصل کرسکتے ہیں جس کی دستیابی کے مطابق سفر کرنے سے 4-6 گھنٹے پہلے بک کرنا ہوگا۔ ایک بار مسافروں کو ای پاس موصول ہونے کے بعد ، وہ اسٹیشن کے اندر سمارٹ کارڈ خرید سکتے ہیں۔ میٹرو اتھارٹی کے ذریعہ گھنٹہ ٹائم سلاٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز ، کولکاتا کے میٹرو بھون میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔کولکاتا پولس ہر داخلی اور خارجی دروازے کے باہر تعینات رہے گی۔ مسافروں کےلئے اسٹیشن کے اندر صفائی سرنگ اور خودکار تھرمل سکیمر لگائے جائیں گے۔ایک گھنٹے میں 4000 ای پاس جاری کیے جانے کا تخمینہ ہے۔ توقع ہے کہ ہر 12 منٹ پر ٹرینیں چلیں گی۔ روزانہ کم از کم 100یا زیادہ سے زیادہ 120 ٹرینیں چل سکتی ہیں۔ امکان ہے کہ کولکاتا میٹرو 14 ستمبر سے دوبارہ شروع کرے گی۔ طلباءجو امتحان دے رہے ہیں انہیں 13 ستمبر کو اجازت دی جاسکتی ہے۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو بند رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.