کولکاتا،10،ستمبر: لمبے انتظار کے بعد اب ایسٹ۔ ویسٹ میٹرو کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ آئندہ 13ستمبر سے ایسٹ۔ ویسٹ میٹرو ریل سروس کا افتتاح ہوگامیٹرو ریل انتظامیہ نے بتایا کہ آئندہ 13ستمبر کو نیٹ اسپیشل نام سے ایسٹ۔ویسٹ میٹرو ریل چلائی جائے گی۔ اس دن نیٹ کس امتحان ہوگا۔ لہٰذا امتحان گاہ تک پہنچنے میں سہولت کے مقصد کے تحت ہم نے 13ستمبر سے ایسٹ۔ویسٹ میٹرو چلانے کا فیصلہ کیا۔ لہٰذا اس دن صرف نیٹ کے طلبہ کے لئے ٹرین چلائی جائے گی۔ کل 110ٹرین 13ستمبر کو چلیں گی اور ٹرین کا وقفہ دوری 10 منٹ کا ہوگا۔ اس روز ٹرین میں سفر کرنے کے لئے طلبہ کو ای۔ پاس کی ضرورت نہیں پڑے گی لہٰذا صرف اسمارٹ کارڈ کی مدد سے ہی ٹرین میں سوار کو سکتے ہیں۔ میٹرو ریل انتظامیہ کے مطابق 14ستمبر سے ریاست کے عوام کے لئے ایسٹ۔ ویسٹ میٹرو کھول دیئے جائیں گے مگر 13ستمبر کو صرف نیٹ کے طلبہ کے لئے ٹرین چلیں گی۔
Comments are closed.