کولکاتا،یکم ،اگست: میٹرو ریل ذرائع کے مطابق آئندہ 8ستمبر سے میٹرو ریل سروس بحال ہوگی۔ لہذا اس سلسلے میٹرو ریل انتظامیہ ریاستی حکومت کے ساتھ اہم میٹنگ کرے گی۔ آج ریاستی حکومت کو میٹرو ریل کی جانب سے آئندہ کل کی میٹنگ میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ئے تاکہ میٹرو ریل سروس کے تعلق سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کی جا سکے۔ میٹرو ریل کی جانب سے ریاستی حکومت کو سیکوریٹی کی انتظامات میں تھوڑی پختگی کی اپیل کی گئی ہے نیز میٹرو اسٹیشن کی صفائی میں بھی تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ میٹرو ریل انتظامیہ نے اس بار ٹکٹ سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر مسافر کو اسمارٹ کارڈ کی فراہمی کی جائے گی۔ اس طرح سے کئی طرح کی تبدیلیاں اس بار میٹرو سروس کے دوران کی جائیں گی۔اس لئے ریاستی حکومت سے حتمی بات چیت کرنی بھی ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت آئندہ کل میٹرو ریل افسران اور ریاستی حکومت کے درمیان اہم میٹنگ منعقد ہوگی۔ میٹنگ کا خاص مقصد مسافروں کی تحفظ ہے۔
Comments are closed.