کولکاتا 19 ستمبر:کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے بدھ کو یہ اعلان جاری کردیا ہے کہ کویڈ- 19 میں مرنے والے کو ان کے پریوار اب آخری رسومات کرسکتے ہیں جوکہ متوفی کے گھروالوں کے لئے بنیادی حقوق سمجھا جاتاہے۔ اس معاملے میںاس بات کادھیان رکھاجائے گا کہ وبائی مرض پھیلنے سے رکا رہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ فیملی والے مرنے والے کی آخری رسومات کو پورا کریں گے ۔ یہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سے ہواہے ۔ اس معاملے میں آئی سی ایم آر سے بھی مشورہ کیاگیا ہے اورمرنے والے کی جو بھی آخری رسومات ہوگی وہ آئی سی ایم آر کے گائیڈ لائن کے مطابق ہوگی۔ مرنے والے کی آخری رسومات کے وقت ان کے کنبے تمام حفاظتی تدابیر کو بھی دھیان میں رکھا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو شمشان گھاٹ مخصوص تھا وہاں چتا جلانے کی جگہ کم ہے ۔ اس وقت کولکاتا میں کل چھ چتاگاہ ہے جن میں دھاپا، نیم تلہ پرانا کمپلیکس اوربرجن والا میں ہے ۔ نیم تلا اور برجن والا گھاٹ گھنی آبادی میں ہے۔ یہاںجلانے کے سارے رسومات کی پوری پابندی نہیں ہوتی ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.