Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا اور ہوڑہ کے مخصوص علاقوں میں تشویش ناک آلودگی

کولکاتا۔ 29اکتوبر : سات مہینوں میں پہلی بار فضائی کثافت ہوڑہ کے متصل علاقے و کچھ بڑی جگہوں میں تشویشناک پایا گیا ہے ۔ اس پر مغربی بنگال پولویشن کٹرول بورڈ کے اعلیٰ افسران نے یہ وضاحت کی ہے کہ ہوائی کوالیٹی میں نقص ہونے کی وجہ ہے ۔ آب و ہوا کے تغیرات ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مانسون کے گزرتے ہی خنکی کے احساس سے ہی ہوا میں یکلخت تبدیلی و تغیرات آنے کی اصل وجہ ہے ۔ ایر کوالیٹی انڈیکس نے 300-201 کو ماحولیات کی تغیر میں سب سے بڑا سبب بتایا ۔یہ لاک ڈاﺅن کے بعد پہلی بار دیکھا گیا ہے ہوا کا معیار اب اپنے عروج نقطہ پر چلا گیا ہے ۔ ہوڑہ کے گھسڑی میں اچانک پھوٹ پڑنے والی ہوائی کوالیٹی انڈیکس مارچ ۔ اکتوبر تک کثیف ہوگیا تھا جس کی وجہ سے لاتعداد فاﺅنڈریز کا وجود ہوگیا ۔ کولکاتا کے اہم حصوں میں اے کیو آئی منڈ لارہی ہے ۔150- 100کے درمیان جو دونوں سے پہلے ماحولیات میں تازگی لے آئی ہے۔ جمعرات کے دوپہر تک بالی گنج میں 143بدھان نگر میں 136اور فورٹ ویلیم میں 150، جادب پور میں 157اور رابندر سروبر میں 138ایر کوالیٹی انڈیکس کا اثر دیکھا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.