کولکاتا،12 ستمبر: کوویڈ-19 کے بحران کی وجہ سے کولکاتا پولس نے دکھنیشور مندر کے اعلیٰ عہدیداران کویہ حکم دیا ہے کہ مہالیہ میں گنگا گھاٹ میں جا کر کوئی بھی آبی رسومات ادا نہیں کی جا ئے گی اور اسی دن گنگا گھاٹ کو بند رکھنے کا حکم بھی صادر کر دیا گیا ہے۔ امسال دکھنیشور مندر کی جانب سے مہالیہ میں گنگا گھاٹ پر کوئی بھی پوجا ارچنا نہیں ہو گی۔ کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے ایسی تدبیری اقدامات کی گئی ہے۔ بیرکپور کے پولس کمشنر منوج برما نے یہ بتایا کہ دکھنیشور مندر کی اعلیٰ انتظامیہ کو یہ تحریری جانکاری بھی دیدی گئی ہے کہ لوگوں کو اس دن مندر میں آنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ حالانکہ کوویڈ-14 کے خطرات سے بچنے کے لئے اور بھی حفاظتی ہدایات اس خط میں تحریر ہے۔ مہالیہ کے دن پورا گنگا گھاٹ بانسوں سے گھیر دیا جائے گا تا کہ کوئی بھی عقیدت مند وہاں جا کر پوجا ارچنا نہ کر سکے۔ یاد رہے کہ گنتی کے کچھ ہی دن رہ گئے ہیں ۔ درگا پوجا تہوار کے لوگوں میں اس بڑے اور بنگال کے عظیم پوجا کیلئے کافی جوش بھی دیکھا جا رہا ہے مگر ان کی امید یں کار گر نہ ہو پائیں گے۔ گنگا گھاٹ مہالیہ کو بند رکھنے کی کڑی تاکید کر دی گئی ۔ یہ احتیاط محض اس لئے کیا گیا ہے کہ بیلور مٹھ کے کئی پنڈت و کارکن کئی مہینے پہلے کوویڈ-19 کے شکار ہو چکے تھے۔
Comments are closed.