Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا پولس کا مزید ایک اہلکار کرونا کا شکار

کولکاتا،10،ستمبر:کولکاتا پولس میں وبائی مرض کے پھیلنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب جمعرات کو ایک اور افسر کی وبا کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان کی شناخت گوتم مہتو کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اے ایس آئی کے عہدے پرکولکاتا پولس کی خصوصی برانچ میں تعینات تھے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں حال ہی میں سردی کھانسی ، بخار اور سانس کی تکلیف کی وجہ کر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں جانچ کے بعد انکے جسم میں کرونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی تھی۔جمعرات کو انہوں نے آخری سانس لیتے ہوئے دنیا کو الوادع کہا۔ کولکاتا پولس نے باضابطہ طور پر یہ معلومات دی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں پہلی صف میں کھڑے تھے۔ پولس نے ان کے سوگوار خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مجموعی طور پر کولکاتا اور بنگال پولس کے 24 افسران اور ملازمین اس وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ 2000 سے زائد افراد اس کا شکار بتائے جارہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے 20 افراد کے لواحقین کو بھی نوکریاں دی گئیں۔ 8 ستمبر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولس ڈے پروگرام کے دوران انکرونا جنگجوو¿ں کی عزت افزائی بھی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.