Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا پولس ٹریننگ اسکول کے 12 جوان کرونا پوزیٹو

کولکاتا،27 مئی :شہر نشاط کی اچاریہ جگدیش چندر بوس روڈ اور پولس ٹریننگ اسکول میں مقیم 12 جوان کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو میٹروپولیٹن کے بیلیاگھاٹا ID اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پولس ٹریننگ اسکول میں کامبیٹ فورس کے افسر اور سپاہی رہتے ہیں۔ جبکہ کئی افسر بھی یہاں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی کامبیٹ فورس کے 4 جوانوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا تھا۔حال ہی میں فورس کے اہلکاروں نے اپنے ہی محکمہ کے ڈی سی این سی پال کے خلاف شدید مظاہرہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اہلکاروں کے احتجاج کے دوسرے دن صبح سویرے پولس ٹریننگ اسکول کیمپس پہنچیں اور جوانوں کی ناراضگی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.