Take a fresh look at your lifestyle.

پولس افسران کو پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی سرکاری ہدایت

0

کولکاتا،16،ستمبر: درگا پوجا کو اب صرف ایک ماہ ہی بچ گیا ہے اور اسی مقصد کے تحت پوجا کمیٹیوں کے ساتھ مل کر ان کے انتظامات کا جائزہ لینے کی کولکاتا پولس افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ لہذا اس سرکاری ہدایت کے مطابق ہر پولس اسٹیشن اپنی حد بندی کے تحت آنے والےعلاقوں میں جتنے بھی پوجا پنڈال بنیں گے ان کمیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر اہم میٹنگ کریں گے اس کے علاوہ ان کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔،جیسا کہ ریاستی حکومت نے پہلے سے ہی یہ طے کر دیا ہے کہ ہر پوجا پنڈال میں درشن کرنے والوں کے لئے سینیٹائز کا انتظام کیسا ہوگا۔ اس کے علاوہ سماجی دوری سے متعلق پوجا پنڈال میں کس طرح کا انتظام ہے۔ ان سب کے علاوہ انجلی کے دوران پوجا کمیٹیوں نے کس طرح کا انتظام کیا ہے۔ ان تمام ضروری احکامات کا جائزہ لینے کے لئے نبانہ سے کولکاتا پولس کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.