Take a fresh look at your lifestyle.

پولس شعبہ کے 8 اعلیٰ افسران کا تبادلہ، راشد منیر خان ڈی سی ایس ایس ڈی بنائے گئے

کولکاتا 14 ستمبر۔ مغربی بنگال پولس میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 8 ائی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد آئی پی ایس راشد منیر خان (ایس پی ، بروئی پور پولس ضلع) کو کولکاتا کے ڈی سی کا ایس ایس ڈی (جادب پور) بنایا گیا ہے۔ آئی پی ایس نمبالکر سنتوش اتھم راو¿ (ایس پی کوچ بہار) کو دارجیلنگ کا ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔آئی پی ایس تتھاگتھ باسو (ایس پی ، ہگلی [دیہی]) کو بدھان نگر پولس کمشنریٹ ، نیو ٹاو¿ن زون کا ڈی سی مقرر کیا گیا ہے۔آئی پی ایس امرناتھ کے (ایس پی ، دارجیلنگ) کو مغربی بنگال ایس ٹی ایف کا ایس پی بنایا گیا ہے۔آئی پی ایس کمانشیش سین (نیو ٹاو¿ن زون کے ڈی سی ، بیدھان نگر پولس) کو بروئی پور پولس ضلع کا ایس پی مقرر کیا گیا۔آئی پی ایس امندیپ (ڈی سی ، سنٹرل زون ، بیرک پور پولس) ہگلی (دیہی) کے ایس پی ہوں گے۔آئی پی ایس محمد ثنا اختر (سی او ، ای ایف آر ، یکم بی) کوچ بہار کے ایس پی کے عہدے پر مقرر کئے گئے ہیں ۔آئی پی ایس آشیش موریہ (ایس پی ، ایس ٹی ایف ، ڈبلیو بی ، ہیڈ کوارٹر ، سلی گوڑی) کو بدھان نگر پولس کمشنریٹ ، نیو ٹاو¿ن زون کا ڈی سی بنایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.