Take a fresh look at your lifestyle.

لا ک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ :کولکاتہ پولیس

کلکتہ 15اپریل: ہندوستان میں تین مئی تک لا ک ڈ اﺅن کر دیا گیا۔ شہر کولکاتہ میں کولکاتہ پولیس نے بھی اس لا ک ڈاو¿ن کے خلاف ورزی کرنے والوں پر پر سخت کارروائی کرنے پر زور دیا ہے ہے تاکہ لوگ گھروں میں رہیں گھر سے باہر نہ نکلے۔ پولیس نے کہا ہے کہ بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نہ نکلے۔ تھوڑی دیر کے لیے بازار میں یا ضر و ر ی سامان خریدنے کے لیے جو لوگ گھر سے نکل رہے ہیں۔ ضرورت کے تحت انہیں بھی ماسک لگا کر راستے پر چلنا ہوگا۔ اگر بغیر ماسک لگائے ہوئے راستے پر کوئی نکلا تو اس پر بھی پولیس کا روائی کر سکتی ہے۔ واضح ہوکے کلکتہ میں ان دنوں کو رونا کے مرض بڑھتے جا رہے ہیں۔ کلکتہ کارپوریشن کے تحت 27 وارڈ میں یہ مہاماری پھیلی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کہ سوموار تک 110 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اور بنگال میں تقریبا سات لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے 2270 لوگ اسپتال میں ائسولسن میں ہے جبکہ دو ہزار سات سو ترانوے سمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا چکے ہیں۔ان 2270 افراد کو اسپتال کے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ یہ مرض تیزی سے نہ بڑھے اس کے لیے آئندہ تین مئی تک 19 دنوں کے لیے دوبارہ لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا گیا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر میں رہیں۔ لوگوں سے دوری بنا کر رہیں۔ ماسک استعمال کریں سینی ٹائزنگ کا استعمال کریں۔بخار سے بچےں خود سے دوا نہ لےں بلکہ ضر و ر ت پڑے تو ہیلتھ سینٹر جائےں۔پولیس لوگوں کو گھر میں رہنے کی تلقین کر رہی ہے لیکن لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس مجبور اًن لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے یا پھر سختی برت رہی ہے۔پولیس نے لا ک ڈ ا و ن کی خلاف و رز ی کرتے ہوئے آج 181لوگوں کو گر فتا ر کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.