Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا کی متعد سماجی تنظیموں نے کسانوں کی حمایت میں ریلی نکالی

کولکاتا 14 دسمبر: آج کسانوں کے حمایت میں زرعی بل کے خلاف کئی این جی او نے ایک ریلی کا انعقاد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد سے جلد زرعی بل واپس لے۔ یہ ریلی پاک سرکس لوہا پول سے ہوتے ہوئے پارک سرکس سیون پوائنٹ تک پہنچا۔ پا رک سرکس سیون پوائنٹ سے کولکاتا پولیس نے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین شامل ہوئے۔ ریلی میں خاص طور سے بندھی مکتی مورچہ، ہا کرس سنگرام کمیٹی، بی آر امبیڈکر کمیٹی، سی آر پی پی ، آئی اے ایس اے، اے آئی پی ایف، بھاشا چیتنیا اور و سو کوس منشی ودیگر این جی او شامل تھے۔ اس ریلی کہ مقصد تھا کہ حکومت کو اپنے کالے قانون کو واپس لینے ہونگے۔ ورنہ یہ احتجاج اسی طرح دن بدن پورے ہندوستان میں کسانوں کی حمایت میں چلا ی جائے گی۔یہ ریلی دو سے چار بجے تک چلی جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.