Take a fresh look at your lifestyle.

سوموار سے پیلی ٹیکسیاں 30فیصد اضافی کرائے کیساتھ چلنے کا امکان

کولکاتا ، 15 مئی : بنگال ٹیکسی ایسوسی ایشن (بی ٹی اے) کے سکریٹری بمل گوہا نے جمعہ کے روز کہا کہ سوموار سے 30 فیصد اضافی کرایہ کے ساتھ پیلے رنگ کی ٹیکسیاں شہر کی سڑکوں پر چلنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ایسوسی ایشن نے محکمہ مغربی بنگال کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں موجودہ شرحوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ بی ٹی اے سکریٹری نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ دو مسافروں کو ٹیکسیوں میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی اور دونوں کو پچھلی سیٹ پر بیٹھنا پڑے گا۔ گوہا نے کہا کہ کویڈ 19 وبا کی وجہ سے شروع ہونے والے ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد سوموار سے شہر میں ٹیکسی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے خطرے کی وجہ سے جاری لاک ڈاو¿ن کے درمیان ریاستی حکومت ایک بعد دیگرے رعایت کا اعلان کررہی ہے۔اسی طرح اب ریاستی حکومت نے بھی پیر سے ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوموارسے پیلے رنگ کی ٹیکسیاں میٹروپولیٹن کی سڑکوں پر چلیں گی۔ ریاستی حکومت نے بھی کل غیر سرکاری بس منی بسوں کے ساتھ پیلے رنگ کی ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا۔ پہلے آپ کو بیٹھتے وقت 30 روپے ادا کرنا پڑتے تھے ، اب آپ کو 33 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کل میٹر کا 30 فیصد زیادہ کرایہ بھی قابل ادائیگی ہوگا۔ذہن نشیں رہے کہ ریاست میں کل 22ہزار ٹیکسیاں سوموار سے دوڑنا شروع کردیں گی۔ ٹیکسی سروس گذشتہ 59 دنوں سے مکمل طورپر بند ہے۔ تاہم ریڈ زون اور کنٹینمنٹ زون میں ٹیکسیاں دستیاب نہیں ہوں گی۔ کورونا صورتحال کی وجہ سے نئے قواعد کے تحت ماسک اور مسافروں کے معاشی فاصلے والے سسٹم نافذ رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.