ہگلی15/ستمبر ( عوامی نیوز بیورو ) اترپاڑہ تھانہ کے تحت کون نگر میں دھڑلے سے چل رہے جسم فروشی جسے کچھ لوگ بڑا ہنی مون بھی کہتے ہیں کا کون نگر پھاڑی کی پولیس نے پردہ فاش کی۔ سوموار کی رات اس جسم فروشی کے اڈے سے گھر کے مالک سمیت کل چار لوگوں کو اترپاڑہ تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا۔ کون نگر کے شکانتو تلہ کالی باڑی جانے کے راستے مادرڈائری کاو¿نٹر کے نزدیک ایک عمارت میں یہ جسم فروشی کا کاروبار چلتا تھا۔ علاقائی لوگوں نے کہا کہ کافی دنوں سے یہاں جسم فروشی کا اڈہ چل رہا ہے۔ پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کچھ دوسرے علاقے کے عاشقوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اس اڈے پر آئے تھے۔ انہیں گرفتار کروانے میں مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد کی۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے اطلاع کے مطابق سوموار کی رات کافی تعداد میں نئے چہروں کو اس فلیٹ میں آتے جاتے دیکھا گیا۔ اسکے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ پولیس آنے کی خبر ملتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران پولیس مکان مالک کے ساتھ ایک اور شخص کو گرفتار کی ساتھ ہی دو لڑکیوں کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔اس معاملے میں مقامی لوگوں سے پوچھا گیا کہ اتنے دنوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے اور آج بتا رہے ہیں۔ پہلے کیوں نہیں بتایا ؟ اس پر لوگوں نے کہا کہ پہلے ہم جانتے تھے کہ یہاں پین کارڈ بنایا جاتا ہے۔ جسکے لئے لوگ آئی سکتے ہیں۔ مگر اس رات کافی تعداد میں باہری لوگوں کو آتے جاتے وہ بھی اتنی رات کو تب ہمیں شک ہوا۔ اسکے بعد کچھ باہری لڑکوں کو ہم لوگ پکڑ کر سچائی معلوم کیا تو اس گندے کاروبار کا راج کھل گیا۔ ہم نے پہلے مقامی پھاڑی کو اطلاع کیا۔ اسکے بعد ہی مقامی تھانے کی پولیس کی بڑی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور جسم فروشی کا پردہ فاش ہوگیا۔ گی الحال یہ پولیس کی گرفت میں ہیں۔ پولیس مزید تحقیقات میں لگی ہے۔
Comments are closed.