سلی گوڑی،07،جون :سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے 46 نمبر کے وارڈ میں ، چمپا ساڑی مارکیٹ میں ایک تاجر کی لاش جھولتی ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ معلومات کے مطابق اتوار کی صبح پولس نے سے تاجر کی نعش برآمد کرلی۔ متوفی کی شناخت گوتم بردھن کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ باگھاجتین کالونی کا رہائشی ہے۔ گوتم بردھن طویل عرصے سے چمپاساڑی مارکیٹ میں ہرے کمال (پلاسٹک سے لیکر لوہے کے سامان) کی دکان تھی۔پولس نے لاش اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.