Take a fresh look at your lifestyle.

لاکھوں کی غیر قانونی لکڑی کے ساتھ2اسمگلر گرفتار

علی پور دوار13 اگست: محکمہ جنگلات پولیس اور ایس ایس بی نے مشترکہ آپریشن کیا اور تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساگون لکڑی بر آمد کی۔ جمعرات کی صبح علی پوردوار ضلع میں ویڑپاڑا کے گاروچیرا علاقے میں مہم چلا کر غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لکڑےاں گاڑی میں اسمگل کی جارہی تھیں۔ انٹلی جنس کی بنیاد پر پولیس نے دو اسمگلروں کوگرفتار کرلیا۔ اس کا نام سارکی پردھان اور رام اوراو¿ ہے۔ سرکیگارو چیرااور ڈرائیور رام اوراو¿ علی پوردوار کے ویڑ پاڑہ کے علاقے دلگاو¿ں کا رہنے والا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق ، دونوں کو جمعرات کے روز علی پوردوار اے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.