Take a fresh look at your lifestyle.

لا پتہ ڈھائی سالہ معصوم کی لاش ملنے سے سنسنی

جلپائی گوڑی،07،جون :جلپائی گوڑی کے اندرا کالونی سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی نعش ندی کے کنارے سے ملی ہے۔ پولس کیس میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے باز پرس شروع کردی ہے۔ یہاں بچے کی موت کی خبر عام ہوتے ہی علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ مشتعل افراد نے ملزم خاتون کے گھر پر حملہ کردیا۔ صورتحال پر قابو پانے کےلئے بڑی تعداد میں پولس پہنچی۔ جلپائی گوڑی پولس کے ڈی ایس پی تھانہ کوتوالی کے آئی سی سمیت اعلی پولس افسران موقع پر پہنچے اور کشیدہ صورتحال پر قابو پایا۔ واضح ہو کہ گذشتہ روز جلپائی گوڑی کے اندرا کالونی میں گھر کے قریب کھیلتے ہوئے حامد حسین نامی ڈھائی سالہ بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔ اسے آخری بار محلے کی ایک عورت کی گود میں دیکھا گیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد وہ غائب ہوگیا۔پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.