Take a fresh look at your lifestyle.

لاپتہ نوجوان کی لاش ہگلی ندی سے برآمد

جنوبی چوبیس پرگنہ ،30،ستمبر:دس دنوں سے لا پتہ شخص کی لاش ہگلی ندی سے برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے دتہ بگان کے ربندر نگرتھانہ کے ماتحت علاقہ میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ 28ستمبر سوموار کودو بجے دن میں بینک جانے کےلئے سائیکل سے نکلا۔ شام ہونے کے باوجود بھی وہ گھر نہیں واپس آیا۔ گھر والوں نے چاروں طرف تلاش شروع کردی۔ شام کے وقت ایک خاتون نے بتایا کہ مہیش تلہ گنگا گھاٹ پر ماں تارا مندر کے قریب ایک سائیکل کھڑی تھی۔جب گھر والے وہاں پہنچے تودیکھاکہ سائیکل پڑی ہے اور ایک شخص کیچڑ میں پڑا ہے۔ پھر انہوں نے دیکھا کہ وہ نوجوان کیچر میں بے سدھ پڑا ہوا ہے اور اس کے ناک، چہرے ، کان سے خون نکل رہے ہیں۔ اسے فوری طور پر ندیالی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سلسلے میںمقتول جئے دتہ کے ماما بکاس ساﺅ نے ربندر نگر تھانے میں قتل کی شکایت درج کروائی۔ الزامات کی بنیاد پر ربندر نگرتھانہ کی پولس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.