Take a fresh look at your lifestyle.

لکشمی رتن شکلا کا بیٹا بھی کرونا وائرس کا شکار

0

کولکاتا،27جولائی: بنگال کے وزیر مملکت برائے کھیل اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی لکشمی رتن شکلا کا بیٹا بھی کرونا مثبت پایا گیا ہے۔اسی ماہ 11 جولائی کو ان کی اہلیہ کرونا مثبت پائی گئیں تھی۔اسی کے ساتھ ہی راکشمی رتن شکلا کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق وہ گھر پر کورینٹائن ہوگئے ہے۔ شکلا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی رپورٹ جمعہ کو منفی آئی ہے۔اسی دن فیملی کے گھر پر کورینٹائن وقت ختم ہوگیا۔ ہفتہ کو ان کا اور اس کے بڑے بیٹے کا ٹیسٹ ہوا۔جس کے بعد بیٹے کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کے بعد سے ایک بار پھر پوری فیملی کو الگ کردیا گیا ہے۔ ادھر ریاست میں کرونا کی رفتار جاری ہے۔ اتوار کے روز ریاستی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریاست میں کرونا کے 2341 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے ساتھ کرونا میں انفیکشن کی کل تعداد بڑھ کر 58718 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 40 افراد ہلاک ہوگئے۔اس طرح ریاست میں اموات کی کل تعداد بڑھ کر 1372 ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.