Take a fresh look at your lifestyle.

آئندہ اسمبلی الیکشن کے لئے لیفٹ۔ کانگریس کی میٹنگ جلد

کولکاتا5اکتوبر: صرف 5ماہ باقی رہ گئے اور اسمبلی الیکشن کی بہت ساری تیاریاں سیاسی جماعتوں کو کرنی ہے۔ ان سے پہلی تیاری سیٹوں کے بٹوارے کی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھی امیدواروں کا انتخاب سیٹوں کے مطابق ہی کرے گی اور رہی بات لیفٹ اور کانگریس کی تو یہ دونوں اپنی مضبوط پکڑ والی سیٹوں پر اپنی مہر لگائیں گے لہٰذا اس سلسلے میں ان کی میٹنگ بہت جلد ہونے والی ہے۔پردیش کانگریس کے سابق صدر سومن مترا نے اپنی وفات سے قبل لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس کے ساتھ ابتدائی طور پر ایک میٹنگ کی تھی جس کے بعد دونوں نے ہی اطمینان کی سانس لی تھی۔ اب پی سی سی کے موجودہ صدر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ لیفٹ فرنٹ کے اعلی عہدیداران کی میٹنگ جلد ہی ہونے والی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں سیٹوں کے بٹوارے پر خصوصی بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ الیکشن کی تیاریاں اور امیدواروں کے لئے انتخابی مہم بھی دونوں جماعتیں سی پی ایم اور اس کی حلیف جماعتیں متحدہ طور پر کریں گی تاکہ امیدوار کے لئے ان سیٹوں پر کامیابی کی راہ آسان ہوسکے۔ ویسے دونوں جماعتیں اگلے ہفتہ میں ہونے والی میٹنگ کے لئے پر امید ہیں۔خیال رہے کہ پچھلی بار یعنی 2016 اسمبلی الیکشن کی طرح آئندہ 2021 میں ہونے والی اسمبلی انتخابات بھی بائیں پارٹیاں اور کانگریس متحد ہوکر لڑیں گی۔ اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی اہم میٹنگ بہت جلد ہی ہونا طے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.