Take a fresh look at your lifestyle.

امریکی سیاہ فام تشدد کے خلاف چاپدانی میں بایاں محاذ کا احتجاجی مظاہرہ‎

ہگلی8/جون ( محمد شبیب عالم ) آج دوپہر کے وقت چاپدانی کے پالتا گھاٹ موڑ پر بایاں محاذ مزدور یونین لوکل کمیٹی کے رہنمائی میں امریکی مذہبی منافرت کے خلاف راستے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی ملک میں نئے مزدور مخالف قانون سازی کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ بایاں محاذ کے کارکنان ہاتھوں میں پوسٹر بینر لیکر امریکی سامراجیت کے خلاف آواز بلند کرتے دیکھائی دیئے ۔ یہ مظاہرہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ۔ اس دوران سی آئی ٹی یو مرکزی کمیٹی کے ممبر اکبر علی اور لوک کمیٹی کے ممبر مدن پال نے صحافیوں کو بتایا کہ یکم جون کو امریکہ میں ایک افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کو امریکی پولیس نے اپنے گھٹنوں سے گردن دبا کر ہلاک کردیا ۔ اس واقع کے بعد پورے امریکہ میں آگ لگ گئی اور حالات اتنے بےقابو ہوگئے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے فیملی کے ساتھ زیرِ زمین بنکر میں روپوش ہوگیا ۔ ان لوگوں نے اور کہا کہ امریکہ میں یہ کالے گوروں کے نام پر نفرت کی لڑائی کافی پرانی ہے ۔ آخر یہ لڑائی کب ختم ہوگی ۔ اس طرح سے رنگ و شکل کے نام پر انسانی نفرت کیوں ۔ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ جس دن امریکی پولیس کی تحویل میں افریقی نژاد شخص امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت ہوئی ۔ یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے امریکہ میں تشدد جاری ہوگیا اور یہ تشدد کی آگ وہائٹ ہاؤس کی دہلیز تک پہونچ گئی تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.