Take a fresh look at your lifestyle.

’جواب دو عوام کو‘ بایاں محاذ- کانگریس کی مشترکہ کتاب کا اجرائ

کولکاتا،20اکتوبر: گزشتہ چار بر سوں سے وزیر اعلیٰ و دیگر وزراءکو عام لوگوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عبد المنان و بایاں محاذ کے پارٹی لیڈر سجن چکرورتی نے چٹھیاں دیں اور اس بار بایاں محاذ و کانگریس نے مشترکہ طور پر ایسے54 مکتوبات کو ترتیب دے کر شائع کیا ہے۔
’جواب دو عوام کو ‘ مکتوبات کے اس مجموعے کو پریس کلب میں اجرا بھی کیا گیا۔ سوریہ کانت مشرا نے اس مجموعے کا اجرا اپنے ہاتھوں سے کیا۔ اس وقت وہاں سجن چکر ورتی اور عبد المنان دونوں ڈائس پر موجود تھے۔ اس کتاب کے اجرا کے موقع پر سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ مرکزو ریاستی حکومت کے ظالم ہاتھوں سے یہاں کے عوام کی زندگی برباد ہو رہی ہے۔ دونوں پارٹیوں کا اپنا پروگرام بند سیاسی حربے ہیں جو یہ دونوں رہ رہ کر استعمال کر رہے ہیں مرکز ایک طرف ملک کی ملکیت کو نجی کاری کرنے پر تلی ہے تو یہاں ممتا حکومت معصوم و بے گناہ لوگوں کو ختم کرنے پر لگی ہےں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بایاں محاذ کے لیڈران کو ریاستی حکومت کوف دلا کر انہیں پارٹی بدلنے پر مجبور کر رہی ہے اس سے پہلے سیاسی دھندے بازی کا کوئی بھی مثال دیکھنے کو نہیں ملا۔ اب تو ممتا حکومت دھندے بازی میں لگ گئی ہے۔ یہ سارے خطوط ان میں یہاں کی حکومت کا جو سیاہ چہرہ ہے وہ سامنے آئے گا اور یہاں کے لوگ بنگال کی سیاست سے بھی آگاہ جوجائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.