سلی گوڑی،08،جون :سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف پوری ریاست اور بائیں بازو کی تنظیم اور ٹریڈ یونین نے ہی سلی گوڑی میں مظاہرے کیے۔ طلباء، نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں نے آج تمام بائیں ٹریڈ یونینوں کی کال پرسلی گوڑی شہر کے ائیر ویو ٹرن پر ایک بجے احتجاج کیا۔ امریکی واقعے کے خلاف آج مختلف تنظیموں کے ممبروں نے سامجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بائیں بازو کے رہنماو¿ں نے کہا کہ فرقہ واریت ، مولباد اور نسل پرستانہ وغیرہ سرمایہ کی خوفناک شکل ہے۔ آج یہ طاقت پوری دنیا میں اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جارج فلائیڈ کو امریکہ میں ستایا گیا اسی طرح ہندستان میں بھی اسی خطوط پر اقلیتی لوگوں کو ستایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ دنیا کی انسانیت اور انسانی تہذیب کو بچانے کےلئے کورونا کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ بائیں بازو کے رہنما نے کہا کہ فرقہ واریت ، مولباد ، نسل کشی بھی ایک وائرس کی طرح ہے۔ اس کی مخالفت کی جانی چاہئے۔
Comments are closed.