Take a fresh look at your lifestyle.

بایاں محاذ تنظیم ڈی وائی ایف آئی کے جانب سے ضرورت مندوں میں مفت سبزیوں کی تقسیم

ہگلی 7/ جون ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں لاک ڈاؤن کے بعد سے حکمراں جماعت کے علاوہ سابقہ بایاں محاذ حکومت کی تنظیمیں لگاتار متاثرہ لوگوں ضرورت مندوں اور بےروزگاروں کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں ۔ سی آئی ٹی یو سے لیکر ایس ایف آئی ، سی پی آئی کے ساتھ ڈی وائی ایف آئی بھی خدمت کرنے میں نہیں چک رہی ہے ۔ اتوار کی شام اترپاڑ کہنائی پور برانچ ڈی وائی ایف آئی کے جانب سے لوگوں کو مفت میں سبزی تقسیم کرنے کے لئے ایک بڑا بازار سبزیوں کی لگائی گئی ۔ جہاں آلو پیاز پٹل کدو کہڑا ساگ اور دیگر کئی سبزیوں کے دکانیں لگائی گئی اور معاشرتی دوری کا احترام کرتے ہوئے لوگ باری باری سے الگ الگ دکانوں پر کھڑے ہوتے اور دکاندار انکے تھیلے میں سبزیاں ڈال دیتا ۔ آج اس طرح سے سبزیوں کو حاصل کرنے کے بعد لوگوں میں بھی خوشی دیکھائی دی ۔ آج کی اس تقریب کی نمائندگی اس تنظیم کے رہنماء کیشور گھوش ، پولک چکرورتی ، شیبو گھوش اور دیگر ۔ سبزیاں لینے کے لئے قطار میں کھڑے ایک شخص نے کہا کہ بہت دنوں سے بےکار بیٹھا ہوں گھر چلانا بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے ۔ آج خبر ملتے ہی سبزی لینے چلا آیا ہوں ۔ انکی باتیں سننے کے بعد ڈی وائی ایف آئی رہنماء شیبو گھوش نے کہا کہ ہر اتوار کی شام یہاں تین سو ضرورت مندوں کے درمیان سات کیلو کرکے سبزیاں دی جائیں گی بلکل مفت میں جیسے آج دی گئی ہے ۔ں آج کی اس سبزی بازار کا افتتاح مزدور یونین رہنماء مرنال بنرجی انکے ساتھ خاتون رہنماء چندرانی گھوش اور تپن چکرورتی بھی تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.