Take a fresh look at your lifestyle.

لیفٹ پارٹیوں کی کسان ریلی نے حکومت سے زرعی پیداواروں کی قیمتوں کو معقول بنانے کی مانگیں کیں

کولکاتا،16دسمبر: بایاں محاذ پارٹی کے کئی کسان ونگ کے ممبران نے بدھ کو شہر کولکاتا میں مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مارچ کرتے ہوئے زر عی پیداواروں کی معقول قیمت کے لئے مانگ کیں۔ اس ریلی کے آرگنائزرس سی پی آئی (ایم) لیڈر تھے۔ سی پی آئی اور دوسرے بایاں محاذ پارٹی نے بھی بل میں تین شق کی منسوخی کی مانگیں کیں اور شمالی ہند کے کسان مظاہرے کو تقویت دینے کی بات کہی۔
ریلی میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ نریندر مودی حکومت اورممتا بنرجی گورنمنٹ مرکز و ریاست میں کسانوں کو معقول قیمتیں فراہم کریں خاص کر اجناس، سبزیاں و دیگر زرعی پیداروں کے لئے مگر انہوں نے شکایت بھی کہ کہ بنگال میں کسانوں کی حق تلفی برابر ہو رہی ہے۔ آل انڈیا کسان سبھان بایاں محاذ کے ایک کسان ونگ کا یہ کہنا تھا اس کسان سبھا کے لیڈر حنان ملّا، بایاں محاذ کے لیڈر سوجن چکر ورتی، محمد سلیم، لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس و پارٹی کے دیگر لیڈران نے راج بھون مارچ میں حصہ بھی لیا تھا اس لمبے مارچ کو رانی راس منی روڈ پر راج بھون کی طرف پولس نے بڑھنے سے روک دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.