Take a fresh look at your lifestyle.

لوکل ٹرین کے مسافروں کے ماہانہ سفری کارڈ میںرعایتیں

کولکاتا7 نومبر: لوکل ٹرین میں سفرکرنے والوں کے لئے خوش خبری اب ان کے پرانے ماہانہ رعایتی کارڈ کی مدت بڑھانے کااعلان کیا ہے۔ ریل ذرائع کے مطابق، یومیہ سفر کرنے والے اپنا منتھلی کارڈ اپنے پرانے کاﺅنٹر سے کارڈ کی تبدیلی کراسکتے ہیں۔ یادرہے کہ 8 مہینے کے بعدپھرسے ریل کاآغاز ہوگا مگرلوگ اپنے ماہانہ کارڈ سے متفکر ہیں۔ اب ریلوے نے اشتہار کے ذریعہ آگاہ کردیاہے کہ جب سے ریل بندہواہے تب سے ماہانہ سفری کارڈ کی مدت نہیں جوڑی جائے گی۔ بدھ سے ٹرین چلنے کے ساتھ ساتھ ہی ماہانہ سفری کارڈ کی مدت نہیں جوڑی جائے گی ۔ مفروضہ ہے کہ سیزن ٹکٹ کی مدت 31 مارچ تک ہے۔ یعنی 21 تاریخ کے بعد ٹرین سے وہ آمدورفت نہیں کرپائے۔ اس معاملے میں11 نومبر سے ٹرین چالو ہوا تومسافر 10 دنوں تک اسی ماہانہ سفری کارڈ کو دکھاکر سفر کرسکتے ہیں۔ اب بدھ سے 45 ٹرینیں چلی گئیں۔ آفس وقت میں58 ٹرینیں چلے گی، دوسری طرف ہوڑہ سے 31 ٹرینیں چلے گی وہ آفس وقت 37 ٹرینیں چلیں گی۔ اب جولوکل ٹرینیں چلائی جائے گی تو بھیڑ سنبھالنے کے لئے ریلوے حفاظتی تدابیر کو بھی بروئے کار لائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.