کولکاتا،11نومبر:لگ بھگ 8مہینے کے بعد بنگال میں لوکل ٹرینیں چل پڑی لیکن ٹرین میں اٹھتے اور اترتے وقت کئی سخت قوانین کو بھی سمجھ لیں گے ہوں گے۔ ریاستی حکومت سے دیئے گئے ہدایات ہیں۔(1) مسافروں کے چہرے پر ماسک و فیس کور ہو، (2)کرونا بیداری پر زیادہ زور دینا ہوگا(3) ٹرین کے سبھی بوگیوں میں روزانہ سینی ٹائز ہوں گے۔(4) پلیٹ فارم کے ٹوائلٹ روزانہ صاف کرنے ہوں گے(5) ضرورت کے تحت اسٹیشن کے کچھ گیٹ بند کر دیا جائے گا۔(6) پلیٹ فارم میں آئسو لیشن کرنے ہوں گے۔(7) ٹرین کے اوقات کی نشر ہوگی(8) مسافروں کی تعداد کو جی آر پی و ریاستی پولس کنٹرول کرے گا۔(9) جی آرپی و ریاستی پولس کو آر پی ایف تعاون کرے گا۔ ریلوے حکام نے ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مخصوص اسٹیشن میں نوڈل آفیسر کی بحالی کی جائے اور بھیڑ کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اسٹیشن پر پولس موجود ہے نیز مسافروں کی تعداد باہر میں پولس کے ذمہ ہو۔ ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کہیں کوئی رکاوٹ ہو تو اسے فوری فور کرے۔ منگل کو ریلوے افسران نے سیالدہ اسٹیشن کا بھر پور معائنہ کیا اور اسی دن ڈی آر ایم نے بھی اسٹیشن کا جائزہ لیا تا کہ ریل شروع کرنے سے پہلے تمام احتیاطی تدابیر پر ایک نظر ڈال لی جائے۔
Comments are closed.