کولکاتا،24جولائی:کولکاتا پولس نے لاک ڈاو¿ن کی پابندیوں کو نظر انداز کرنے والے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے جو گھروں سے نکل کر یونہی گھوم رہے تھے۔ جمعہ کے روز لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر سے جاری ایک بیان میں جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک مجموعی طور پر 256 ایف آئی آر درج کی گئیں۔کل 1273 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے 665 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو اپنے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال نہیں کیا اور عوامی مقامات پر گھومتے پائے گئے تھے۔
Comments are closed.