Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون کی خلاف ورزی،سینکڑوں افراد پر کیس درج

کولکاتا،25جولائی: کولکاتا میں پولس ٹیم نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے جو لاک ڈاو¿ن پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔سنیچرکے روز لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر سے جاری ایک بیان میں جمعہ کی رات سے سنیچر کی صبح تک مجموعی طور پر 174 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایسے مجموعی طور پر 625 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو گھر سے بنا کوئی وجہ کہ سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ ایسے 626 افراد کو بنا ماسک کے ساتھ گھومنے کے دوران پکڑا گیا ہے جو عوامی مقامات سے باہر جارہے تھے۔در حقیقت کرونا انفیکشن سے بچانے کےلئے مغربی بنگال حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ناک کو منہ اور چہرے کو ڈھانپ کر نکلناچاہئے۔ اس کے علاوہ ایسے 56 افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سڑک پر تھوک رہے تھے۔ تھوکنا سب سے زیادہ کورونا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کولکاتا پولس ایسے لوگوں پر نگاہ رکھ رہی ہے جو یہاں اور سڑکوں پر تھوکتے ہیں۔وہیں ساتھ ہی ساتھ 65 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.