Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاؤن کا دوسرا دن زندگی کی رفتار تھم گئی خلاف ورزی کرنے والوں کی ہوئی گرفتاری

ہگلی25/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو تیزی سے بڑھتے دیکھ کر حکومت نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ۔ آج اسکا دوسرا دن رہا ۔ اگر آج بھی مجموعی طور پر کہا جائے تو ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کے عوام بھی ممتابنرجی کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل کرتے دیکھائی دیئے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا ۔ وہیں صبح سے ہی ضلع کی پولیس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی ۔ تارکیشور سے لیکر اترپاڑہ اور گپتی پاڑہ سے لیکر چنسورہ چندن نگر کے مختلف علاقوں چوراہے پر پولیس چوکس نظر آئی اور باہر نلکے والوں سے وجہ پوچھتی نظر آئی ۔ اس دوران کتنوں کو گھر واپس بھیجی تو کتنوں کو پولیس وین میں بیٹھا کر تھانے لے گئی ۔ اس دوران چنسورہ کے علاقے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک سبزی فروش وین پر گلیوں میں سبزی فروخت کرتے نظر آیا پولیس اسے گرفتار کی اور سبزی فروش کو گاڑی میں بیٹھا کر پولیس خود سبزی وین کو چلاتے ہوئے تھانے پہونچی یہ ایک عجیب نظارہ تھا ۔ وہیں کچھ علاقوں میں پولیس کی گاڑی دیکھکر لوگ بھاگتے دیکھائی دیئے ۔ مگر پولیس کہاں کم تھی اپنی پوری اینرجی کے ساتھ دوڑ لگاکر بندے کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی ۔ بنڈیل موڑ کھادینا موڑ پر بھی پولیس گھر سے باہر نکلنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئی وجہ تشفی بخش نہیں ملنے پر گھر واپس بھیجی ساتھ ہی بغیر ماسک کے لوگوں کو زور دیکر سامنے کھڑے ہوکر ماسک خرید وائی ۔ آج پہلے ہی دن یعنی بروز جمرات کی طرح ہی تمام دکانیں بازار بند رہے ۔ نقل و حمل کے تمام طریقے سڑکوں سے دور ہی رہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے انداز لگایا جارہا ہے کہ آئندہ بدھ کو بھی بند موثر ہوگا ۔ آج بھی منشیات کی دکانیں اور صحت کے ادارے کھلے رہے ۔ سرکاری نجی دفاتر بند رہے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب دیکھائی دیا ۔ لیکن کچھ لوگوں نے اپنا نام پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ کورونا صرف باہر نکلے والوں کو اپنے گرفت میں لیتی ہے جوٹ ملوں اور دوسرے کل کارخانوں کے اندر کورونا داخل نہیں ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج لاک ڈاؤن کے دوسرے دن بھی کارخانے کھلے رہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اندر باہر نکلتے راستوں سے گزرتے کام پر جاتے دیکھائی دیئے ۔ حالانکہ کہ اس بات پر کئی مزدور ناراضگی بھی ظاہر کئے کہ کیا ہم کام پر نہیں جائیں ؟ مگر بات کام پر جانے یا کارخانہ بند کرنے کا نہیں کورونا کہ چین CHAIN کو توڑنے اور آپکو صحت مند رکھنے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے ہی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.