Take a fresh look at your lifestyle.

چنسورہ – نئی ہٹی فیری سروس اچانک بند مسافروں کے ساتھ انتظامیہ بھی پریشان

ہگلی10/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ہگلی کو چوبیس پرگنہ سے جوڑنے والا مصروف ترین چنسورہ – نئی ہٹی فیری سروس اچانک بند کردیا گیا ۔ چنسورہ سے نئی ہٹی جانے والے اور نئی ہٹی سے چنسورہ جو لوگ چلے ہیں وہ اپنے گھروں کو کیسے واپس لوٹیں گے ۔ یہ سوال کسی مسافر کا نہیں بلکہ خود فیری سروس انتظامیہ کا ہے ۔ جنہوں نے پولیس کی اس حرکت پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ۔ چنسورہ فیری سروس انتظامیہ سے ملی اطلاع کے مطابق آج دن کو گیارہ بجے اچانک چندن نگر ٹرافک پولیس ڈپارٹمنٹ کی پولیس نوٹس لیکر آئی اور فوری طور پر گھاٹ کو بند کرنے کا ہدایت دے دیا ۔ جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ۔ پولیس کے جانب سے نوٹس پاکر فیری سروس بند کردیا گیا ۔ فیری انتظامیہ نے کہا کہ اگر سروس بند ہی کروانا تھا تو ایک روز قبل ہی ہمیں کہتے ۔ صبح پانچ بجے سے یہ فیری سروس چالو ہے چنسورہ سے مسافر نئی ہٹی گئے ہیں اور نئی ہٹی کے مسافر چنسورہ آئے ہیں ۔ اب وہ اپنے گھروں کو واپس کیسے جائیں گے ۔ مسافر تو آکر ہم سے سوال کریں گے ۔ کوئی مسافر ہمیں سہی سلامت نہیں چھوڑیں گے ۔ کیا ہم تالا لگاکر بھاگ جائیں ؟ پولیس کی اس غیر ذمہ داری سے ہمیں بےحد افسوس ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.