کولکاتا 24 اپریل،کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست مغربی بنگال میں لا ک ڈاون کی وجہ سے غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کے لئے ریاستی حکومت نے ایک ہزار روپے کے مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ 15 اپریل سے 15 مئی تک وہ لوگ درخواست دے جو غیر منظم سیکٹر کے ملازمین ہیں۔ ایسے لوگوں کو حکومت 1000روپے مالی تعاون کرے گی۔ واضح ہو کہ اس تعاون میں ان لوگوں کو مالی مدد نہیں دی جائے گی جو بیوہ بھتہ یا اولڈایج اسکیم کے تحت وظیفہ پاتے ہیں۔ سرکار نے پر وچسٹھا نام کی ایک اسکیم کے ذ ریعے یہ رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ لہٰذا جو لوگ غیر منظم سیکٹر کے ملازمین ہیں وہ اپنی درخواست ضلع مجسٹریٹ کو دے سکتے ہیں۔ تمام معلومات وہ ضلع مجسٹریٹ سے حاصل کرے اور ویب سائٹ کے ذریعہ پرو چیسٹھا ایپ ڈاون لوڈ کرکے معلومات حاصل کریں اور درخواست کی خا نہ پوری کرے۔ریاستی حکومت نے یہ ہدایت ان مزدوروں کو دی ہے جو کورونا کی وجہ سے کام کاج نہیں کر پا رہے ہیں اور بالکل گھروں میں میں بیکار بیٹھے ہوئے ہیں۔آمدنی کا کوئی ذریعہ ان کے پاس نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے حکومت نے فیصلے لیے ہیں۔ درخواست کی جا نچ کرنے کے بعد ایک ہزار ان لوگوں کے کھاتے میں جمع کر دیں گے جو اس طرح کی درخواست ڈی ایم آفس میں جمع دیں گے ۔
Comments are closed.