مالدہ ،/8اگست: پوری ریاست بھر میں لاک ڈاو¿ن کے دن پولس نے مالدہ میں صبح سے سڑکوں پر مہم چلائی ۔اس دوران کہیں پولس کو لاک ڈاون توڑنے والوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑاتوکہیں انہیں بطور سزا کان پکڑ کر بیٹھنے کی سزا دی۔ انگلش بازار تھانہ کی پولس نے مالدہ شہر کے صدرولپور ، کوتوالی ، بلوچھر ، کوٹھاباڑی ، جھلجالیہ ، سکانت موڑ ، رتھ باڑی علاقے میں بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔ مالدہ کے علاوہ ، اولڈ مالدہ ، چانچل اور گاجول کے علاقوں میں بھی پولس نے لاک ڈاو¿ن توڑنے والوں کے خلاف لاٹھی چارج کیا۔ لاک ڈاون کے دوران آج شہر میں مارکیٹ بازار بند رہے۔ سڑکیں ویران ہوگئیں۔ ہنگامی خدمت کو لاک ڈاون سے مشتشنیٰ رکھا گیا ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس آلوک راجوریہ نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن پر عمل کرانے کےلئے مہم چلائی جارہی ہے۔
Comments are closed.