کولکاتہ 30 اپریل، ذرائع سے ملی خبر کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے تک کولکتہ پولیس نے کلکتہ سے 212 افراد کو لاک ڈاو¿ن کے خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ ان میں ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اور راستے پر نکل آئے۔ پولیس نے ایسے کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا۔جبکہ اس دوران چار گاڑیاں بھی پولیس نے ضبط کی۔جو لاک ڈاو¿ن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے راستے پر نکلے۔ پولیس نے چوبیس ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جن پر الزام لگایا کہ انہوں نے راستے پر تھوکا ہے۔ لہٰذا ایسے 24 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ واضح ہوکہ آج لاک ڈاو¿ن کا 37واں دن تھا۔ دوسرے مرحلہ کا لا ک ڈاو¿ن تین مئی کو اختتام کو پہنچے گا۔اس کے بعد بھی راحت کس طرح ملے گی یہ تین مئی کے بعد ہی پتا چلے گا۔فی الحال پولیس نے ریڈ زون پہ سخت نگرانی رکھی ہے۔ اور لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے پر سختی برت ر ہی ہے۔کولکاتہ ،ہوڑہ ،شمالی 24 پر گنہ جنو بی 24 پر گنہ اور ہ گلی کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں یہاں سے کورونا متاثر مریض پائے گئے ہیں۔
Comments are closed.