کولکاتا,27اپریل :بنگا ل پہونچی مرکزی وفد کے ساتھ ریاستی حکومت کا تنازعہ مزید تیز ہو گیا ہے۔ لاک ڈا ون کے حالات کا جا ئزہ لینے میں ریاستی حکومت پر تعاون نہیں کر نے کی شکایت کو لے کر مرکزی ٹیم نے 5خط دی ہے۔آج لاک ڈاﺅن کے حالات کو لے کر مرکزی ٹیم کے چیف ونیت جوشی نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ ونیت جوشی نے کہا کہ ریاست کی کئی جگہوں کی نگرانی نہیں کی جا رہی ہے۔ لاکڈاﺅن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔لوگ سوشل ڈسٹینش نہیں رکھ رہے ہیں۔ کافی تعداد میں لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہے۔ گزشتہ کل مرکزی وفد نے کولکاتا و ہوڑہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ شمالی بنگال کا بھی دورہ کیا ہے۔ مرکزی وفد نے آج مشرقی مدنا پور علاقے میں کرونا کے حالات کا جائزہ لیا وفد پانسکوڑہ اسپتال بھی جا سکتا ہے۔ تملوک اور ہلدیا کا بھی وفد نے دورہ کیا۔ گزشتہ کل جنوبی کولکاتا اور ہوڑہ کے مختلف راستوںمیں گھنی آباد ی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کے بدھان مارکٹ،مرغی ہاٹ بازار کا مرکزی ٹیم نے دورہ کیا۔ کئی جگہوں پر گاڑیاں روک کر انہیں تصویر اٹھاتے ہوئے بھی دیکھاگیا۔کولکاتا کے بعد وفد ہوڑہ کے سلکیہ اور گولا باڑی علاقے کی مختلف گلیوں میں داخل ہو گیا۔ اس علاقے میں راشننگ نظام اور کارپوریشن کے کام کاج کو لے کر مرکزی ٹیم نے مقامی لوکوں سے بات چیت کی۔
Comments are closed.