Take a fresh look at your lifestyle.

ندیا سے کوچ بہاربذریعہ سائیکل جارہے 10مزدوروں کی ضیافت

شمالی دیناج پور ،27،اپریل:شمالی دیناج پور ضلع میں کرن دیگھی بلاک کے تحت رانی گنج کے ایک سماجی خدمت گار سیو شنکر پاٹھک نے دو موہنا کے علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 34 پر ندیا سے کوچ بہار جانے والے 10 مزدوروں کو روکا اور انہیں ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیا ساتھ ہی انہیں کھانا کھلایا۔ آج صبح سب کو سائیکل سے جاتے ہوئے دیکھ کر انہوں نے انھیں روک لیا اور ان سے پوچھا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران سائیکل کے ساتھ کہاں جانے کا ارادہ ہے۔ ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ دو روز سے ندیا سے کوچ بہار میں واقع اپنے گھر جارہے ہیں۔ وہ مسلسل 2 دن سے سائیکل کا سفر کر رہے ہیں۔پاﺅں میں درد و رہا ہے پھر بھی گھر جانے کی چاہت نے انہیں سائیکل چلانے پر مجبور کر رکھا ہے۔صرف یہی نہیں انہوں نے بتایا کہ یہاں کھانے پینے کی بھی بہت قلت ہے۔ دو دن سے وہ کچھ بھی نہیں کھائے ہیں۔ یہ سن کر سماجی کارکن شنکر پاٹھک نے اپنی کاوشوں سے سڑک کے کنارے بند ہوٹل میں ان سب کو غسل کرایا اور انہیں گوشت اور چاول کھلایا اور ان کو ماسک اور سینیٹائزر دیئے اور ان سب کو منزل مقصود پر بھیج دیا۔ یہ تمام کارکنان اس مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.