Take a fresh look at your lifestyle.

ریاست میں 28 کومکمل لاک ڈاون نہیں ہوگا

0

کولکاتا،/12اگست: ریاستی حکومت نے 28 اگست کا لاک ڈاو¿ن واپس لے لیا ہے ، اور پورے لاک ڈاو¿ن کی تاریخوں کو تبدیل کیا ہے۔ تاہم ، اس کے بجائے لاک ڈاو¿ن کے لئے کوئی نیا دن مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی اگست میں سات دن کی بجائے ریاست میں چھ دن مکمل لاک ڈاو¿ن ہورہا ہے۔ ریاستی چیف سکریٹری راجیو سنہا کے ذریعہ جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کو متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو لگاتار دو دن لاک ڈاو¿ن ہوں گے اور پھر اگست کے آخری ہفتے میں سوموارکو پھر سے ہوں گے۔ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں بہت پریشانی ہوگی۔ لہٰذا اس درخواست پر غور کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے 28 اگست کو ریاست میں مکمل لاک ڈاو¿ن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلئے اگست میں ریاست میں پورے لاک ڈاو¿ن کی باقی تاریخیں 20 اگست ، 21 اگست ، 27 اگست اور 31 اگست ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.