Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون کی نافرمانی پر 500 سے زائد افراد گرفتار

کولکاتا،7،ستمبر:پولس ٹیم نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے جو سوموار کے روز مغربی بنگال حکومت کی طرف سے عائد ٹوٹل لاک ڈاو¿ن کئے جانے کے باوجو کولکاتا شہر میں پابندی کو نہیں مانتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر کے مطابق دوپہر 12 بجے تک مجموعی طور پر 277 افراد کو گرفتار کیا گیا جو بغیر کسی وجہ کے گھروں سے باہر بھٹک رہے تھے۔اس کے علاوہ چار گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ باہر نکل آئے تھے۔243 ایسے افراد کو پکڑا گیا ہے جو بغیر ماسک پہنے گھروں سے نکلے تھے۔ ساتھ ہی ان 12 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سڑک پر تھوک رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.