Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاﺅن :مغربی بنگال میں بھی31مئی تک توسیع ’نان کنٹینمنٹ ‘زون میں بسیں ، آٹو‘دکانیں اورہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت

کولکاتا18مئی:لاک ڈاﺅن میں مرکز کی توسیع کے بعد آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کنٹینمنٹ زون کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان کنٹینمنٹ زون کو تین زون اے ، بی اور سی میں تقسیم بانٹا گیا ہے۔
لاک ڈاﺅن بدستور31مئی تک بنگال میں بھی لاگو رہے گا لیکن اس دوران بسیں ،آٹو رکشہ‘ اورہوٹل سماجی دوری کے اصول کو مانتے ہوئے کھول دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زون اے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہوگا۔اس میں کلی طور پر لاک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ زون بی میں کچھ راحت دی جائے گی۔یہ کم متاثرہ علاقہ ہوگا۔ اور زون سی میں پوری طرح راحت دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 21مئی کے بعد تمام بڑی چھوٹی دکانیں کھول دی جائیں گی۔لیکن کنٹینمنٹ زون میں یہ حکم لاگو نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولس کمشنر ، ڈی جی،اے ڈی جی ،میئر وغیرہ کو وقت دیا گیا ہے کہ وہ دیکھیں کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہاکرس اپنی دکانیں وقفے وقفے سے کھولیں۔ایک دن کھولیں دوسرے دن بند رکھیں۔کیا ایسا کیا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔مغربی بنگال حکومت نے دکانداروں اور ہاکروں کو ماسک اور گلوبس لازمی قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینی ٹائزیشن ضروری ہے۔کمیٹی ہاکروں کو پاس دے گی۔ہوٹل سماجی دوری کے اصول پر کھولے جائیں گے۔ریسٹورنٹ فی الحال نہیںکھولے جائیں گے۔بسیں چلیں گی۔بغیر ناطرین کے کھیل کود شروع کئے جاسکتے ہیں۔دو افراد کے ساتھ آٹو چل سکتے ہیں۔سیلون‘بیوٹی پارلر سماجی دوری کے اصول کے مطابق کھولے جاسکتے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے لاک ڈاو¿ن کے چوتھے مرحلے کے بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ، مغربی بنگال میں لاک ڈاو¿ن کو بھی 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہاں رات کا کرفیو لاگو نہیں ہوگا ، لوگوں سے شام سات بجے کے بعد گھر سے باہر نہ جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی مدت 31 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ مختلف ریاستوں میں پھنسے مغربی بنگال کے مزدوروں کو وطن واپس لانے کے بارے میں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے کچھ دنوں میں ، مزید 120 ٹرینوں میں مزدوروں کو واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت مزدوروں کے لئے کرایہ کی رقم دے گی۔
بنرجی نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاو¿ن کے چوتھے مرحلے میں کہا گیا ہے کہ نائٹ کرفیو کو باضابطہ طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا ، اس کے باوجود لوگوں کو سات بجے کے بعد گھر سے باہر نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 27 مئی سے ہاکروں ‘سیلون اورپارلر کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ، یہ اجازت صرف نان کنٹینٹ زون میں ہوگی ، کنٹینمنٹ زون میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔اسی دوران ، ممتا بنرجی نے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے مرکز کی طرف سے جاری کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کو مسترد کردیا۔ بینرجی نے کہا کہ ہم مرکز کے عوام دشمن پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔پورا معاشی پیکیج ایک بہت بڑی صفر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.