Take a fresh look at your lifestyle.

رواں ماہ کا پہلا لاک ڈاون ریاست کے ہر کونے پر پولس کی سخت نگاہ

0

کولکاتا،7،ستمبر:کرونا خطرے کے پیش نظر آج ریاست بھر میں اس مہینے کی پہلی مکمل لاک ڈاو¿ن ہے۔ جس کا اثر ہر بار کی طرح شہرط کی سڑکوں پر دیکھنے میں سامنے آرہا ہے۔صبح سے ہی شہر کی سڑکیں خاموش ہیں۔ دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے ہر شہر کی سڑکیں سنسان ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے رواں ماہ میں ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ایسی صورتحال میں ریاست میں آج مکمل لاک ڈاو¿ن رہا۔ریاست بھر کی انتظامیہ نے لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس دوران خارجی راستے پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔مختلف مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ریاست میں تمام دکانیں پورے لاک ڈاو¿ن پر بند ہیں۔اسی دوران سڑکوں سے نقل و حمل کے تمام طریقے بھی غائب رہے تھے۔خیال رہے کہ ریاستی حکومت نے رواں ماہ 7، 11 اور 12 اگست کو لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ریاست میں 31 اگست کو مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن تھا۔ اس دن کولکاتا پولس نے سیکڑوں لوگوں کو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہر ہفتے دو دن لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا۔ایسی صورتحال میں ستمبر میں کون کون سے دن لاک ڈاو¿ن رہے گا اس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ذہن نشین رہے کہ ہنگامی خدمات کے علاوہ سرکاری اور نجی تجارتی اداروں سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ کے علاوہ بھی دیگر سرگرمیاں پورے لاک ڈاو¿ن پر بند کردی گئی ہیں۔ میٹروپولیٹن میں لاک ڈاو¿ن پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کےلئے ، تمام ڈویژنوں میں ڈرون اڑائے جارہے ہیں تاکہ سڑکوں پر موجودہ صورتحال پر نظر رکھی جاسکے۔اس کے علاوہ لال بازار میں پولس ہیڈ کوارٹر سے بھی ٹریفک پولس کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں۔مانیٹرنگ روم میں بیٹھے پولس افسران میٹروپولس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.