Take a fresh look at your lifestyle.

تاجر کمیٹی کا ناداروں کےلئے 30کوئنٹل چاول اور13بوری آلو انتظامیہ کے سپرد

0

مالدہ ،21،اپریل: مالدہ بریک فیلڈ ایسوسیشن اور مالدہ پروگریسو سبزیوں کی کاروباری کمیٹی نے منگل کے روز فوڈ ایڈمنسٹریشن کو بھاری مقدار میں اناج مہیا کرایا تاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور لاچار افراد کو کھانے کے بحران سے پریشان نہ ہونا پڑے۔تنظیم کی جانب سے 30 کوئنٹل چاول اور 13 بوری آلو غریبوں کی مدد کےلئے ضلع انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ تنظیم کے ممبران نے آج یہ سامان مالدہ کے ایڈیشنل ضلع افسر اشوک کمار مودک کے حوالے کیاگیا۔ایڈیشنل ضلع افسر نے بتایا کہ یہ کھانے کی اشیاءبھارت سیوا سشرم سنگھ اور رام کرشن مشن کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔ دوسری طرف ، مغربی بنگال چیئرمین مینگو مرچنٹ اوجوال سہا نے بتایا کہ آج ان دونوں تنظیموں کی طرف سے 30 کوئنٹل چاول اور 13 بوری آلو ایڈیشنل ضلع افسر کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ اشیائے خوردونوش غریب اور نادار افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.