کولکاتا،/8اگست: پولس ٹیم نے سنیچر کے روزراجدھانی کولکاتا میں لاک ڈاو¿ن کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گھروں سے باہر گھومنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سنیچر کے روز لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صبح دس بجے تک ایسے 140 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو گھر بغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔ لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ دی گئی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے 129 افراد حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے ماسک نہیں لگائے اورباہر نکل کرعوامی مقامات سے پیدل جارہے تھے۔ کرونا انفیکشن کی روک تھام کےلئے مغربی بنگال حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ ناک منہ اور چہرے کو ڈھانپ کر گھر سے باہر آنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ایسے سات افراد بھی پکڑے گئے ہیں جو سڑک پر تھوک رہے تھے۔ در حقیقت تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تھوکھنے سے کروناانفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کولکاتا پولس ایسے لوگوں پر نگاہ رکھ رہی ہے جو یہاں اور سڑکوں پر تھوکتے ہیں۔ساتھ ہی چھ گاڑیاںبھی قبضے میں لے لی گئیں۔
Comments are closed.