Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر181افراد سمیت 23گاڑیاں ضبط

lockdown me 181 arrest

شمالی دیناج پور 18 اپریل:شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں لاک ڈاو¿ن کو کامیاب بنانے کےلئے پولس نے سنیچر کی صبح سے ہی سڑکوں پر کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔ پولس کی ٹیم نے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں غیر ضروری بھیڑ کو ہٹانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس پر تیزی سے کارروائی شروع کردی۔بغیر ماسک پہنے جولوگ سڑک پر نہیں آرہے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور بغیرماسک پہنے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں میں 181 افراد کو لاک ڈاون توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور تقریبا23 گاڑیاں ضبط کی گئیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.