کولکاتا،/27اگست:ریاست میںآج نافذ لاک ڈاون کی وجہ عام زندگی شدید متاثر ہوئی ہے ۔بنگال میں کویڈ-19 کیسوں کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے مکمل طور پر شٹ ڈاو¿ن نافذ کیا گیا ہے ، جبکہ شہر کے کچھ علاقوں میں لاک آو¿ٹ پابندی کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کولکاتا پولس نے بتایا کہ دوپہر تک 260 افراد کو لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 7 گاڑیاں ضبط بھی کرلی گئیں جبکہ 199 افراد کے خلاف چہرے کے ماسک نہ پہنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عوامی مقام پر تھوکنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔تمام پبلک ٹرانسپورٹ ، سرکاری اور نجی دفاتر، بینک اور دیگر تجارتی اداروں جنہیں ضروری خدمات سے نمٹنے سے منع کیا گیا تھا ، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بند کردی گئیں۔ کولکاتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر فلائٹ کی آمدورفت معطل کردیا گیا تھا ساتھ ہی لمبی دوری والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے فیری خدمات بھی معطل کردی گئیں۔ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی روک تھام کےلئے مغربی بنگال حکومت کی ہفتہ وار پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے ایک حصے کے طور پر آج پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر ویران نظر آرہی تھی کیونکہ بند کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت نہیں ہو رہی تھی۔ رات کی بارش نے لوگوں کو مشرقی شہر اور جنوبی بنگال کے دیگر مقامات پر گھر پے ہی رہنے پر مجبور کردیا۔لاک ڈاو¿ن کو نافذ کرنے کےلئے سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے اور پولس اہلکار کولکاتا میں بڑے ٹریفک چوراہوں پر گشت کرتے دکھائی دیئے۔تاہم کچھ اضلاع میں بھی شٹ ڈاو¿ن کے اصولوں کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جہاں پولس اہلکاروں نے ان لوگوں پر کارروائی کی۔ مغربی بنگال میں 23 ، 25 ، اور 29 جولائی اور 5 ، 20 ، 20 اور 21 اگست کو نافذ کیا گیا تھا۔اب آئندہ31 اگست کو مکمل لاک آو¿ٹ ہوگا۔
Comments are closed.