Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاﺅن کی نافرمانی کرنے والے 40ہزار افراد گرفتار

کولکاتا6مئی:25مارچ کو لاک ڈا ﺅن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس وقت سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے بار بار سختی سے لاک ڈاﺅن پر عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق سماج کی سر گرمیوں میں لگے ہوئے ہیںاور روزانہ بلا ضرورت راستے پر گشت لگا رہے ہیں۔پولس اہلکاروں نے ایسے ہی 40ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولس کی ٹیم نے خود اس بات کا انکشاف اپنے فیس بک پر کیا ہے۔اس کے علاوہ پولس اہلکاروں نے بتایا کہ 3614گاڑیوں کو غیر قانونی طریقہ سے گاڑی چلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولس سے ملی خبر کے مطابق کنٹمنٹ زون میں چھوٹی گاڑیاں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔اس گاڑی میں 3ہی مسافر رہیںگے۔علاوہ ازیں گرین زون میں بسیں چلائی جائیں گی۔ان بسوں میں 50فیصد مسافر ہوں گے۔ہر حال میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ فیصلہ برقرار رکھیں۔منگل کے روز وزیر داخلہ اور جوئنٹ چیف سکریٹری شالیلہ شری باستب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راستے پر کسی طرح کی بھیڑ نہ کریں۔شادی کے موقع پر 50لوگ شامل ہوںاور میت میں 20سے زائد نہ ہوں۔اس سے قبل 15مارچ کو مرکزی وزرات صحت نے ایک نوٹس جاری کی تھی جس میں لکھا تھا کہ میت میں اجتماعی جماعت کرنے سے گریز کریںکیونکہ ان سب جگہوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.