کولکاتا، 15 مئی :مغربی بنگال حکومت نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے مرکزی حکومت کو بہت پہلے اطلاع دی تھی کہ اس نے خلیج سمیت دیگر ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات کیے ہیں۔ یہ بیان مرکز کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب مرکز نے یہ الزام لگایا تھا کہ خصوصی طیارہ مغربی بنگال نہیں آرہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ٹویٹ کیا کہ "مغربی بنگال کی ریاستی حکومت مختلف ممالک میں پھنسے ہمارے لوگوں کو واپس لانے کے خواہاں ہے اور بہت پہلے ہندوستانی حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو علاحدہ رکھنے کے نظام کے متعلق بھی خط کے ذریعہ آگاہ کیا گیا۔ بنگال طیاروں کا انتظار کر رہا ہے۔مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے جمعرات کی شب کہا کہ مرکز نے بیرون ملک سے آنے والے ہوائی جہازکے متعلق امتیازی سلوک کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری پارتھو چٹرجی کے اس الزام کے جواب میں کہا تھا کہ وہ ریاستوں کے مابین کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتے اور مرکز کا بندے بھارت مشن تمام پھنسے ہوئے ہندستانیوں کےلئے ہے۔ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہندستانیوں کو واپس لانے کےلئے حکومت نے سات مئی کوبندے بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔
Comments are closed.