Take a fresh look at your lifestyle.

مکمل لاک ڈاون کے دوران پولس پوری طرح سرگرم

کولکاتا،/27اگست: کرونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاو¿ن میں ہے۔جس کا اثر آج صبح سے ہی میٹروپولیٹن کی سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔ صبح سے ہی شہر کی سڑکیں خاموش ہیں۔ دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے ہر شہر کی سڑکیں خالی دیکھائی دئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے رواں ماہ میں ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست میں آج مکمل لاک ڈاو¿ن ہے۔ ریاست بھر کی انتظامیہ نے لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس دوران خارجی راستے پر قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔مختلف مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ پولس ہر طرف سخت نگرانی کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ریاست میں تمام دکانیں پورے لاک ڈاو¿ن پر بند ہیں۔ اسی دوران سڑکوں سے نقل و حمل کے تمام طریقے بھی غائب تھے۔ریاست میں 27 اگست کو لاک ڈاو¿ن نافذ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے علاوہ 31 (پیر) کے دن پورا لاک ڈاو¿ن ریاست میں ہی رہے گا۔ اس سے قبل ریاست میں 21 اگست کو مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن ہوا تھا۔اس دن کولکاتا پولس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 800 کے قریب افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ تقریبا 4 450 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہر ہفتے دو دن لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی اعلان کیا تھا کہ ستمبر میں کون کون سے دن لاک ڈاو¿ن ہوگا۔ ہنگامی خدمات کو چھوڑ کرسرکاری اور نجی ، تجارتی اداروں ، سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ کے علاوہ ، دیگر سرگرمیوں کو پورے لاک ڈاو¿ن پر بند رکھا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن میں لاک ڈاون پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کےلئے تمام ڈویڑنوں میں ڈرون اڑائے جارہے ہیں تاکہ سڑکوں پر موجودہ صورتحال پر نظر رکھی جاسکے۔اس کے علاوہ لال بازار میں پولس ہیڈ کوارٹر سے بھی ٹریفک پولس کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں۔ مانیٹرنگ روم میں بیٹھے پولس افسران شہر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.