Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون :پرائیوٹ اسکول گارجین سے اضافی فیس نہ لیں:ریاستی حکومت

کولکاتا23اپریل:کورونا سے جاری جنگ کی وجہ سے ہی لاک ڈاون کا راستہ اختیار کرنا پڑا اور اسی وجہ سے ملک کی معاشی حالت بھی ابتر ہوتی جارہی ہے اور اس سے ہر چھوٹا اور بڑا طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ کرمزدور سے لیکر بڑے تاجر بھی زبردست مالی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایسے میں پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی نے نہ صرف بچوں کے گارجین کو پریشان کر دیا ہے بلکہ انتظامیہ کےلئے بھی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ جس سے تنگ آکر آج ریاستی محکمہ تعلیم نے پرائیوٹ اسکولوں کےلئے اشتہار جاری کر دیا۔ سرکاری اشتہار کے مطابق کسی بھی پرائیوٹ اسکول کو بچوں کے گارجین سے اضافی فیس لینے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ لاک ڈاون کے سبب بچوں کے گارجین مالی طور پر بہت کمزور ہوگئے ہیں ۔لہٰذا اسکول انتظامیہ اس سال اضافی فیس نہ لیں اور نہ ہی گارجین کو اضافی فیس کی ادائیگی کےلئے پریشان کریں۔اگر کسی بھی اسکول کے خلاف ریاستی حکومت کو کسی گارجین کی جانب سے ایک بھی شکایت فیس کے تعلق سے موصول ہوئی تو مجبوراً ہمیں اس اسکول کے خلاف کارروائی کر نی ہوگی۔ خیال رہے کہ ریاستی محکمہ تعلیم کے سیکریٹری منیش جین نے آج پرائیوٹ اسکولوں کے ذریعہ اضافی فیس نہ لینے کے تعلق سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے یہ بتائی کہ لاک ڈاون کی وجہ سے شہر کے تمام اسکول بند ہیں مگر ان اس سکولوں کی جانب سے گارجین کو اضافی فیس ادا کرنے کا بار بار میسیج اور میل ارسال کیا جا رہا ہے جن سے گارجین کافی پریشان ہورہے ہیں اور اس طرح کیشکایتوں سے تنگ آکر ریاستی حکومت نے آج اشتہار جاری کیا۔غور کرنے کی بات ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں میں صرف رئیسوں کے بچے ہی نہیں پڑھتے ہیں بلکہ نچلے متوسط طبقہ کے لوگ بھی اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھاتے ہیں اور مسلسل ایک ماہ سے جاری لاک ڈاون نے اس طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ لہٰذا ایسے میں ان لوگوں کے فیملی کی ذمہ داری نبھانا مشکل ہورہا ہے تو اضافی فیس کہاں سے ادا کریں گے۔ اس لئے سب کی موجودہ حالت پرغور کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ اہم فیصلہ لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.