Take a fresh look at your lifestyle.

لاکٹ چٹرجی کورونا کے گرفت میں خود ہی ٹویٹ کرکے بتائیں ، ضلعی کارکنان کورنٹائن میں جانے کی تیاری

ہگلی 3/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء آج پوری دنیا کے ساتھ مغربی بنگال کو بھی بڑی ہی تیزی سے لوگوں کو اپنی گرفت میں لیتی جارہی ہے ۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی لوگ بھی بڑی تیزی کے ساتھ اسکی گرفت میں پھنسے جارہے ہیں ۔ آج بی جے پی کی قدآور رہنماء و ہگلی لوک سبھاکی ایم پی لاکٹ چٹرجی بھی کورونا کے گرفت میں آگئی ۔ آج جمعہ کی سہ پہر لاکٹ چٹرجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے زریعہ خود کو کورونا مثبت بتائی ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اور تفصیلات لکھتی ہیں کہ انہیں گزشتہ ہفتہ سے ہلکا بخار ہورہا ہے ۔ اپنی حالت دیکھکر خود تنہائی میں رہنے لگی ۔ دو تین روز قبل نمونہ بھی ٹیسٹ کےلئے بھیجی تھی ۔ جمعہ کی صبح انکی رپورٹ مثبت آئی ۔ اسکی اطلاع انہوں نے دیتے ہوئے لکھی ہے کہ ” مجھے میں کورونا پوزیٹو کی رپورٹ آئی ہے ” ۔ کوئی پریشانی نہیں ہے ہلکا بخار ہے ۔ میں وقت کے ساتھ آپ سبھوں کو اطلاع کرتی رہونگی ۔ ادھر لاکٹ چٹرجی میں کورونا مثبت کی خبر ملتے ہی ضلع بی جے پی خیمے میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ بی جے پی کے کئی رہنماء کارکنان و حامی جو انکے رابطے میں آئے تھے ۔ وہ خوف کے مارے خود کو کورنٹائن کرلئے ہیں ۔ واضح ہوکہ لاکٹ چٹرجی گزشتہ 9 جون کو ریاستی بی جے پی دفتر سینٹرل ایونیو گئی تھی ۔ ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ بی جے پی یووا مورچہ کے جانب سے ضلع میں ایک احتجاجی تقریب میں حصہ لینے والی تھی ۔ لیکن انہوں نے یہ کہکر انکار کردیا تھا کہ انکی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔ جسکی وجہ سے تقریب ملتوی کر دیئے ۔ وہیں آج ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں بی جے پی ٹاؤن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہاں ہمیں انکے جانب سے خبر ملی ہے اور ضلع کے جولوگ بھی ان سے اس درمیان ملاقات کئے تھے وہ سب لوگ خود کو کورنٹائن کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ اس معاملے میں رشڑا ٹاؤن بی جے پی کے صدر وجئے پانڈے نے کہا کہ مرض کسی کو بھی ہو سکتا ہے ۔ لیکن ہماری لڑائی مرض سے ہونی چاہئے مریض سے نہیں ۔ ہم لڑینگے تو بدعنوانی کے خلاف عام لوگوں پر ظلم کے خلاف انکے جائز حقوق کے لئے ۔ ادھر بی جے پی ریاستی دفتر سے اطلاع مل رہی ہے کہ ریاستی صدر دلیپ گھوش اور بی جے پی مرکزی ممبر مکل رائے اور دیگر رہنماء بہت کم دفتر میں آرہے ہیں ۔ یہاں تک کہ دلیپ گھوش اپنا تمام تقریب یہاں تک کہ پریس میٹ تک اپنے رہائش گاہ نیوٹاؤن میں ہی کررہے ہیں ۔ وہیں مکل رائے اپنے لوگوں سے ورچوئل میٹنگ کرکے پارٹی سرگرمیوں کے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.